27 جون ، 2023
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈ کپ کے آفیشل شیڈول کے اعلان کے بعد پی سی بی کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو دورہ بھارت اور میچ وینیوز کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کلئیرنس درکار ہوتی ہے۔
پی سی بی کا مؤقف ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمیں جو بھی ہدایت ملے گی ہم ایونٹ اتھارٹی آئی سی سی کو آگاہ کر دیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو فیڈ بیک کے لیے بھجوائے جانے والے ڈرافٹ کے موقع پر آگاہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔
جاری شیڈول کے مطابق ایونٹ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا۔
پاکستان پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گا۔