Time 27 جون ، 2023
کھیل

سہواگ کا پاکستان کیخلاف ورلڈکپ میں سب سے پسندیدہ میچ کونسا تھا؟

بھارت میں ورلڈکپ شیڈول کی تقریب رونمائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا تذکرہ ہوا جس میں آئی سی سی ورلڈکپ کے حوالے سے بھی بات ہوئی__فوٹو: فائل
بھارت میں ورلڈکپ شیڈول کی تقریب رونمائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا تذکرہ ہوا جس میں آئی سی سی ورلڈکپ کے حوالے سے بھی بات ہوئی__فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ ان کا سب سے پسندیدہ ورلڈکپ میچ 2011 میں پاکستان کے خلاف سیمی فائنل تھا۔

بھارت میں ورلڈکپ شیڈول کی تقریب رونمائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا تذکرہ ہوا جس میں آئی سی سی ورلڈکپ کے حوالے سے بھی بات ہوئی،وریندر سہواگ نے کہا دنیا میں ہر کوئی ورلڈکپ میں پاکستان،بھارت کےمیچ کاانتظارکررہاہے، میں بھی شعیب اخترکےخلاف 15 اکتوبرکوسوشل میڈیاپر جنگ کاانتظارکررہاہوں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ میرے سیمی فائنلسٹ ہیں، ہوسکتا ہے 2011 موہالی سیمی فائنل دوبارہ دیکھا جاسکے، پاکستان اور بھارت کے سیمی فائنل میں آنے سے فائنل سے پہلے فائنل ہوگا۔

سہواگ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ورلڈکپ میچز میں جو ٹیم پریشر اچھا ہینڈل کرے جیت جاتی ہے، بھارت پریشر میں اچھا کھیلتاہے، پاکستان ٹیم 90 کی دہائی میں بھارت سے بہتر کرکٹ کھیلتی تھی، 90 کی دہائی کےبعدبھارت نےپاکستان سےبہترکرکٹ کھیلنا شروع کردی۔

وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ میں شکست اور مداحوں سے تنقید کا ڈر کھلاڑیوں کے اندر ہوتاہے۔

سہواگ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت سے بڑا کرکٹ میں اور کوئی میچ نہیں ہوسکتا،15 اکتوبر کو پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں 15 سیکنڈ میں فروخت ہوجائیں گی۔

کوہلی ، بابراعظم اور جو روٹ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنائیں گے

دوسری جانب سری لنکن کرکٹ کوچ مرلی دھرن نے کہا کہ بھارت ، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ اس وقت بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں، ویرات کوہلی ، بابراعظم اور جو روٹ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنائیں گے، پاکستان اور بھارت کو فائنل میں کھیلتےدیکھنے کی خواہش ہے، پاکستان ایک میچ میں اچھا کھیلتاہے لیکن اگلے ہی میچ میں پرفارمنس تنزلی کا شکار ہوجاتی ہے۔

مرلی دھرن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیٹنگ بہت کمزور ہے، بیٹنگ کو بہتر کرلیں تو پاکستان کو ورلڈکپ میں شکست دینا مشکل ہوگا۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ورلڈکپ میں بہترین ٹیم ہے جس کی کپتانی موجودہ دور کے بہترین بیٹر بابراعظم کریں گے، پاکستان کا ہر شہری بابراعظم کو فالو کرتاہے، بابراعظم کی کوور ڈرائیو سب سے زیادہ خوبصورت ہے۔

مزید خبریں :