ساف فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان کو تیسرے اور آخری میچ میں نیپال سے شکست

پاکستانی ٹیم نے تین میچوں میں 9گول کھائے اور اس کے کھلاڑی ایک گول کرنے میں بھی ناکام رہے— فوٹو: فائل
پاکستانی ٹیم نے تین میچوں میں 9گول کھائے اور اس کے کھلاڑی ایک گول کرنے میں بھی ناکام رہے— فوٹو: فائل

ساف فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کو اپنے تیسرے اور آخری میچ میں بھی نیپال کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گروپ اے میں شامل نیپالی ٹیم بھی اگرچہ ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوگئی ہے لیکن اس نے پاکستان کے خلاف واحد کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر تین پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم نے تین میچوں میں 9گول کھائے اور اس کے کھلاڑی ایک گول کرنے میں بھی ناکام رہے۔ پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت اور دوسرے میچ میں کویت سے شکست ہوئی تھی۔

گروپ اے میں کویت اور بھارت دو میچز کھیل کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر  پر ہیں۔ دونوں ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، ان کے درمیان میچ یکم جولائی کو کھیلا جائےگا۔

مزید خبریں :