Time 27 جون ، 2023
دنیا

سعودی گارڈ کی نابینا خاتون کو طواف کرانے کی ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لیے

مسجد الحرام میں تعینات سعودی سکیورٹی گارڈ نے ایثار اور قربانی کی مثال قائم کردی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سعودی گارڈ نابینا خاتون کو طواف کرانے میں مدد کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی سکیورٹی اہلکار آگے چل رہا ہے اور نابینا خاتون ان کی وردی پکڑ کر طواف کر رہی ہیں۔

سکیورٹی اہلکار کی مدد کرنے والی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کا دل موہ لیا اور کئی سوشل میڈیا صارفین نے ایثار اور قربانی کی مثال قرار دیا۔

مزید خبریں :