Time 30 جون ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

آئی فون کے بیک پر موجود ایپل لوگو کو بٹن کے طور پر استعمال کرنے کا طریقہ جانتے ہیں؟

اس کا استعمال کرنے کے لیے بٹن کو ان ایبل کرنا ضروری ہے / فائل فوٹو
اس کا استعمال کرنے کے لیے بٹن کو ان ایبل کرنا ضروری ہے / فائل فوٹو

اگر آپ کے اسمارٹ فون کے بیک پر ایک سیب کا لوگو (logo) موجود ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ آئی فون استعمال کر رہے ہیں۔

درحقیقت دنیا بھر میں کروڑوں افراد ایپل کے آئی فون کے مختلف ماڈلز استعمال کرتے ہیں۔

مگر بہت کم افراد کو معلوم ہے کہ آئی فون کا لوگو درحقیقت ایک بٹن کا کام بھی کر سکتا ہے۔

جی ہاں واقعی ایپل لوگو واقعی آئی فون کا ایسا خفیہ بٹن ہے جس کا علم بہت کم افراد کو ہوتا ہے۔

ویسے یہ کوئی حقیقی نہیں بلکہ ورچوئل بٹن ہے مگر یہ بہت کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔

آئی فونز کے اس فیچر کو بیک ٹیپ (back tap) کہا جاتا ہے اور اس کا استعمال آئی او ایس 14 یا اس سے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے آئی فون ماڈلز پر ممکن ہے۔

مگر بیشتر افراد کو اس فیچر کا علم کیوں نہیں؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایپل لوگو کو بٹن کے طور پر استعمال کرنے کے لیے اسے ان ایبل کرنا ہوتا ہے۔

تو یہ فیچر کیسے استعمال کریں؟

اس مقصد کے لیے آئی فون سیٹنگز میں جائیں اور وہاں Accessibility پر کلک کریں۔

Accessibility میں ٹچ مینیو میں جاکر نیچے اسکرول کریں (وہاں سب سے آخر میں) اور بیک ٹیپ آپشن پر کلک کریں۔

وہاں آپ کے سامنے ڈبل ٹیپ یا ٹرپل ٹیپ آپشنز آئیں گے جن میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔

اس بٹن کو آپ مختلف کاموں میں سے کسی ایک کے لیے مختص کر سکتے ہیں جیسے ایپ سوئچر، کنٹرول سینٹر، ہوم، لاک اسکرین، میوٹ، نوٹیفکیشن سینٹر، اسکرین شاٹ، اسپاٹ لائٹ، والیوم ڈاؤن، والیوم اپ، کیمرا اور دیگر۔

آپ ورچوئل بٹن کے لیے کسی ایک چیز کو متحرک کر سکیں گے، اب وہ کیمرا ہو یا کچھ اور، اس کا فیصلہ آپ کو خود کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :