Time 29 جون ، 2023
کھیل

ویڈیو: فاسٹ بولر حارث رؤف پارٹ ٹائم قصائی بن گئے

فاسٹ بولر حارث رؤف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گوشت کی کٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی— فوٹو: اسکرین گریب
فاسٹ بولر حارث رؤف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گوشت کی کٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف پارٹ ٹائم قصائی بن گئے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گوشت کی کٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔

حارث نے سب کو عید کی مبارکباد دی اور خود کو پارٹ ٹائم قصائی لکھا۔

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے، ملک کے طول و عرض میں چھوٹے بڑے شہر اور قصبے میں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ہے، سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :