01 جولائی ، 2023
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیپلز چورنگی کے قریب ایک گھر میں پیش آیا، دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو عمل شروع کردیا۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں ایک فائرٹینڈر نے حصہ لیا اور آگ پر قابو پالیا۔
پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق مکان میں دھماکا گیس لیکج سے ہوا، مکان میں کمپیوٹرپارٹس کا دفتر تھا، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ دفترکا چوکیدار ہے۔
پولیس کے مطابق دفتر سے متصل گھروں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا ہے، دھماکے میں بارودی مواد کے استعمال کے شواہد نہیں ملے۔