Geo News
Geo News

Time 02 جولائی ، 2023
پاکستان

عید تعطیلات منانے لاکھوں سیاح پختونخوا کے سیاحتی مقامات پہنچے

29 جون سے یکم جولائی تک 3 لاکھ 58 ہزار 330 سے زائد سیاح آئے: ترجمان ٹورازم اتھارٹی— فوٹو:فائل
 29 جون سے یکم جولائی تک 3 لاکھ 58 ہزار 330 سے زائد سیاح آئے: ترجمان ٹورازم اتھارٹی— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر عیدالاضحیٰ کی تعطیلات پر لاکھوں سیاحوں پہنچ گئے۔

ترجمان ٹورازم اتھارٹی کے مطابق 29 جون سے یکم جولائی تک 3 لاکھ 58 ہزار 330 سے زائد سیاح آئے جبکہ  156 غیرملکی سیاح بھی سیروتفریح کےلیے آئے۔

ترجمان نے بتایا کہ دیراپر میں 37 ہزار369، مالم جبہ میں 22 ہزار 384 سے زائد سیاحوں نے رخ کیا۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ گلیات میں 2 لاکھ 10ہزار سے زائد سیاح آئے، چترال اپر میں 102، چترال لوئر کا 5ہزار 816 سیاحوں نے رخ کیا۔

ترجمان کے مطابق کاغان ناران کے سیاحتی مقامات میں 82 ہزار659 سیاح آئے۔