03 جولائی ، 2023
پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے رہنما اور وزیرمملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ختم اور الیکشن مہم شروع ہوگی تو نواز شریف واپس آجائیں گے اور وہی ہماری الیکشن مہم کی قیادت کریں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت پراعتماد ہیں کہ الیکشن کمیشن وقت پر الیکشن کروائے گا۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم اور پی ایم ایل این کے قائد نواز شریف نے دبئی میں ن لیگی اماراتی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہی ہمیشہ پاکستان کو مشکلات سے نکالا اور اب بھی پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالے گی۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر پاکستان سے مہنگائی ختم کردیں گے اور ن لیگ کی آنے والی حکومت مسائل پر جلد قابو پا لے گی۔