Time 05 جولائی ، 2023
کھیل

پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ، کرکٹرز کی رنز بنانے کی رفتار کیلئے خصوصی پریکٹس

مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ اپنی اسکلز پر کام کریں، سری لنکا کا دورہ مشکل ہوگا وہاں اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی: سعود شکیل۔ فوٹو پی سی بی
 مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ اپنی اسکلز پر کام کریں، سری لنکا کا دورہ مشکل ہوگا وہاں اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی: سعود شکیل۔ فوٹو پی سی بی

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے، قومی کرکٹرز نے ریڈ بال کرکٹ میں رنز بنانے کی رفتار بڑھانے کے لیے مختلف شاٹس کی پریکٹس کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا میں دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، سیریز کی تیاریوں کے لیے کراچی میں قومی کرکٹرز کا کیمپ جاری ہے۔

کیمپ میں کرکٹرز نے طویل سیشنز میں پریکٹس کی، ایک جانب کرکٹرز نیٹس پر پریکٹس کرتے رہے تو دوسرا گروپ میچ سیناریو بناکر پریکٹس کرتا دکھائی دیا۔

قومی کرکٹرز کیمپ میں بیٹنگ پر مختلف شاٹس کی ورائٹی کی پریکٹس کرتے دکھائی دیے جس کا مقصد ریڈ بال کرکٹ میں بھی جدید طرز کو اپناتے ہوئے تیز رفتاری سے رنز بنانے کی پریکٹس کو اپنانا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر سعود شکیل کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ اپنی اسکلز پر کام کریں، سری لنکا کا دورہ مشکل ہوگا وہاں اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی۔

سعود شکیل نے کہا کہ انگلینڈ کا اسٹائل بیز بال ضرور ہے لیکن پاکستانی ٹیم اپنے انداز سے ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلے گی۔

مزید خبریں :