Time 06 جولائی ، 2023
پاکستان

گلگت بلتستان اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب روک دیا گیا

اتنی کیا ایمرجنسی تھی کہ آپ نے اتنی جلدی میں الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا: چیف جسٹس کا اسپیکر سے استفسار/ فائل فوٹو
اتنی کیا ایمرجنسی تھی کہ آپ نے اتنی جلدی میں الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا: چیف جسٹس کا اسپیکر سے استفسار/ فائل فوٹو

گلگت بلتستان اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب روک دیا گیا۔

سپریم اپیلٹ کورٹ نے اسپیکر کو 72 گھنٹوں میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے نیا شیڈول جمع کرانے کا حکم دیا ہے جب کہ اسپیکر کو آج نئے الیکشن شیڈول کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 اس حوالے سے درخواست پی ٹی آئی کے ناراض رکن اسمبلی حاجی شاہ بیگ نے دائر کی تھی۔

 چیف جسٹس نے اسپیکر سے استفسار کیا کہ اتنی کیا ایمرجنسی تھی کہ آپ نے اتنی جلدی میں الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا جب کہ آپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے جعلی ڈگری کیس میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو نااہل قرار دیا تھا، پی ٹی آئی نے خالد خورشید کی جگہ راجہ اعظم کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

مزید خبریں :