Time 06 جولائی ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

ٹوئٹر کے مقابلے میں میٹا نے نئی ایپ ’تھریڈز‘ لانچ کردی، ایک گھنٹے میں کتنے اکاؤنٹس بن گئے؟

اس نئی ایپ ’تھریڈز‘ کے بارے میں میٹا کا کہنا ہے کہ یہ ایک ’ٹیکسٹ بیسڈ کنورزیشن ایپ‘ ہے جسے انسٹاگرام سے منسلک کیا جائے گا__فوٹو: غیر ملکی میڈیا
 اس نئی ایپ ’تھریڈز‘ کے بارے میں میٹا کا کہنا ہے کہ یہ ایک ’ٹیکسٹ بیسڈ کنورزیشن ایپ‘ ہے جسے انسٹاگرام سے منسلک کیا جائے گا__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

ایلون مسک کے زیر ملکیت ٹوئٹر کو نیا خطرہ لاحق ہوگیا کیونکہ اب اسے ٹکر دینے کے لیے میٹا میدان میں آچکا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی نئی ایپلی کیشن ’تھریڈز‘ لانچ کر دی۔

میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے نئی ایپ ’تھریڈز‘ پر پہلی پوسٹ کرتے ہوئے ’خوش آمدید ‘ کہا۔

مارک زکربرگ کے مطابق نئی ایپ تھریڈز کے لانچ ہونے کے بعد صرف ایک گھنٹے کے دوران 50 لاکھ افراد نے اکاؤنٹ بنائے۔

فوٹو: میٹا
فوٹو: میٹا

خیال رہے کہ اس نئی ایپ ’تھریڈز‘ کے بارے میں میٹا کا کہنا ہے کہ یہ ایک ’ٹیکسٹ بیسڈ کنورزیشن ایپ‘ ہے جسے انسٹاگرام سے منسلک کیا جائے گا۔

ایپل اسٹور پر اس ایپ کے بارے میں یہ تفصیل بتائی گئی ہے کہ تھریڈز ایپ وہ جگہ ہے جہاں کمیونٹیز ان موضوعات پر بات کرنے کے لیے اکٹھی ہوتی ہیں جن کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کل ٹرینڈ ہوں گی۔

اس لیے فی الحال یہ نئی ایپ ظاہری طور پر فری سروس لگ رہی ہے اور اس پر کوئی پابندی بھی نہیں ہوگی کہ صارف کتنی پوسٹس دیکھ سکتا ہے۔

مزید خبریں :