06 جولائی ، 2023
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا کی کمنٹری باکس میں واپسی ہوگئی ہے اور اب ایک مرتبہ پھر وہ کمنٹری کرتے سنائی دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمیز راجا نے کمنٹری میں واپسی کا اعلان کیا۔
رمیز راجا نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی سیریز کے لیے کمنٹری باکس میں واپس آ گیا ہوں۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد رمیز راجا نے کمنٹری چھوڑ دی تھی۔
ایک مرتبہ انہوں نے بطور چیئرمین کمنٹری باکس میں پی ایس ایل کے میچ میں کچھ منٹس کے لیے عروج ممتاز کے ہمراہ کمنٹری کی تھی۔
رمیز راجا کے اس اعلان کے بعد ان کی کمنٹری کے مداحوں نے اس خبر کو خوشی کی خبر قرار دیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
کچھ تبصرے ملاحظہ کیجیے: