06 جولائی ، 2023
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ بھیجنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔
عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں ٹرائل کورٹ کو کیس واپس بھیجنے اور 7 روز کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دوران حراست فرد جرم عائد کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا توشہ خانہ مقدمہ واپس اسی جج کو بھیجنا بدنیتی ہے، الیکشن کمیشن کی فوجداری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دینا خلاف قانون ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی درخواست مسترد کرنےکا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کے دلائل پر دوبارہ فیصلہ کرنےکا حکم دیا۔