Time 07 جولائی ، 2023
پاکستان

جسٹس مظاہر نقوی جنرل فیض کے بہت قریب تھے: جسٹس(ر) شوکت صدیقی

جنرل فیض حمید ہی جسٹس مظاہر نقوی کو سپریم کورٹ لےکر آئے اور جسٹس مظاہر نقوی ان7 ججز میں ہیں جو آؤٹ آف ٹرن آئے ہوئے ہیں: پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو
جنرل فیض حمید ہی جسٹس مظاہر نقوی کو سپریم کورٹ لےکر آئے اور جسٹس مظاہر نقوی ان7 ججز میں ہیں جو آؤٹ آف ٹرن آئے ہوئے ہیں: پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

جسٹس ریٹائرڈ (ر) شوکت صدیقی کا کہنا ہے کہ  ‏سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی جنرل (ر)  فیض حمید کے بہت قریب تھے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی نے  کہا کہ جسٹس مظاہرنقوی کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کی صدارت ثاقب نثارکررہے تھے، ریفرنس سننے کیلئے دوسرے 2 ممبرآصف سعیدکھوسہ اورتیسرے جج گلزار تھے۔

جسٹس (ر) شوکت صدیقی نے کہا کہ جب مظاہر نقوی ریفرنس کا سامنا کررہے تھے تب جنرل (ر) فیض حمید نے ثاقب نثار سے رابطہ کیا  اور کہا کہ ہمارے بندے کو اس سے نکالیں ،ثاقب نثار نےکہا ہمیں مسئلہ نہیں آپ جسٹس کھوسہ سے ریکیوز کرالیں اور انہوں نےکرلیا۔

سابق جج کا کہنا تھا کہ جنرل فیض حمید ہی جسٹس مظاہر نقوی کو سپریم کورٹ لےکر آئے اور  جسٹس مظاہر نقوی ان7  ججز میں ہیں جو آؤٹ آف ٹرن آئے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :