Time 08 جولائی ، 2023
کاروبار

پاکستان اور روس کے درمیان زمینی راستے سے تجارتی سرگرمیاں شروع

روس کے دارالحکومت ماسکو سے تجارتی سامان لے کر مال بردار گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہو گئیں۔ فوٹو فائل
روس کے دارالحکومت ماسکو سے تجارتی سامان لے کر مال بردار گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہو گئیں۔ فوٹو فائل

پاکستان اور روس کے درمیان زمینی راستے سے تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔

روس کے دارالحکومت ماسکو سے تجارتی سامان لے کر مال بردار گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہو گئیں، ماسکو سے دھاگہ اور چنا لے کر دو مال بردار گاڑیاں طورخم سرحد سے پاکستان میں داخل ہوئیں۔

پاک روس تجارتی معاہدہ مارچ 2023 میں ماسکو میں طے پایا تھا۔ جس کے تحت پاکستان روس کو چاول، دوائیں، پھل اور کھیلوں کے سامان سمیت 26 اشیا برآمد کرے گا جبکہ روس سے پیٹرولیم مصنوعات، ایل این جی، گندم اور دھاگے سمیت 11 اشیا درآمد کی جائیں گی۔

مزید خبریں :