Time 09 جولائی ، 2023
کھیل

حارث کی اہلیہ مزنا کے خوبصورت عروسی لباس کی قیمت کیا ہے؟

فاسٹ بولر حارث رؤف کی اہلیہ مزنا مسعود نے عروسی لباس کیلئے لال رنگ کے خوبصورت لہنگے کا انتخاب کیا تھا لیکن کیا  آپ جانتے ہیں کہ اس خوبصورت عروسی لباس کی قیمت لاکھوں میں تھی؟

حارث رؤف 7 جولائی کو اپنی منکوحہ مزنا مسعود کو گھر لانے بارات لیے پہنچے تھے اس موقع پر جہاں حارث سیاہ شیروانی پر لال کلہ سجائے نظر آئے وہیں دوسری جانب اہلیہ مزنا بھی سرخ رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔

جس کے بعد خبریں سامنے آئیں کہ حارث رؤف نے رخصتی کی تقریب کیلئے ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کی تیار کردہ شیروانی زیب تن کی اس حوالے سے حارث اور ڈیزائنر محسن نوید رانجھاکی ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہے۔

تاہم اس حوالے سے جب جیو ڈیجیٹل نے ڈیزائنر سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ  رخصتی کی تقریب میں حارث کی پہنی  ہوئی شیروانی ان کی نہیں ہے جب کہ مزنا مسعود کا عروسی لباس ان کا تیار کردہ ہے جس کی قیمت 4 لاکھ 45 ہزار ہے۔

مزید برآں مزنا مسعود ملک کے لیے تیار کیا گیا جوڑا ابتدا میں سفید رنگ کا تھا جسے شادی کی تقریب کی مناسبت سے اور مزنا مسعود ملک کی خواہش کے مطابق تیار کیا گیا۔ 

حارث رؤف کی اہلیہ نے نکاح پر کتنے لاکھ کا جوڑا پہنا؟

واضح رہے کہ حارث اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود کے ساتھ دسمبر میں نکاح کے بندھن میں بندھے تھے ۔

نکاح کے روز مزنا نے ڈیزائنر حسین ریحار کی تیار کردہ خوبصورت آئیوری رنگ کی آرگنزا کی پشواس کا انتخاب کیا جو سنہری رنگ کے ہاتھ کے خوبصورت اور نفیس کام کے ساتھ تیار کی گئی تھی۔

مزنا کے عروسی لباس کی قیمت حسین ریحار کی ویب سائٹ پر 6 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے درج ہے۔

مزید خبریں :