Time 10 جولائی ، 2023
کاروبار

بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی پر محکمہ تجارت کا مؤقف سامنے آگیا

وزیراعظم نے گریڈ 19 کی اسامی پر تجارت و سرمایہ کاری قونصلر کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے: ذرائع — فوٹو: فائل
وزیراعظم نے گریڈ 19 کی اسامی پر تجارت و سرمایہ کاری قونصلر کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے: ذرائع — فوٹو: فائل

بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی سے متعلق وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ بھارت میں تجارت و سرمایہ کاری قونصلرکی تعیناتی کا عمل معمول کے مطابق ہے۔

محکمہ تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں تجارت و سرمایہ کاری قونصلرکی تعیناتی کا تجارتی بحالی سے کوئی تعلق نہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گریڈ 19 کی اسامی پر تجارت و سرمایہ کاری قونصلر کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کر دی تھی۔

مزید خبریں :