Time 10 جولائی ، 2023
پاکستان

واٹر بورڈ ٹینکر مافیا کے آگے بے بس، پانی چوری کیخلاف رینجرز سے مدد مانگ لی

کراچی واٹر بورڈ نے  ٹینکر مافیا کے سامنے بے بس ہوتے ہوئے رینجرز سے مدد مانگ لی۔

شہر قائد کے علاقے جنجال گوٹھ میں واٹر بورڈ نے پانی چوروں کے خلاف آپریشن  کیلئے رینجرز سے مدد مانگ لی۔

واٹربورڈ اینٹی تھیفٹ سیل کے سربراہ تابش رضا نے الزام لگایا کہ سائٹ سپرہائی وے اور گلشن معمار تھانے پانی چوروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

 فوٹیج میں دیکھا جا سکتاہے کہ جنجال گوٹھ کے ڈی اے روڈ پر واٹر بورڈ کی لائن سے لاکھوں گیلن پانی چوری کیا جا رہاہے۔

 ٹینکر مافیا نے واٹربورڈ کی مین لائن سےکنکشن لے کر سڑک کنارے بڑے وال لگالیے ہیں، یہی نہیں پانی چوری کی وجہ سے اطراف کی آبادیوں کے ہزاروں گھرانے پانی سے محروم ہیں۔

دوران کارروائی واٹربورڈ کی ٹیم پر حملہ

واضح رہے کہ حال ہی میں  منگھوپیر پختون آباد میں پانی چوروں کیخلاف کارروائی کے دوران واٹربورڈ کی ٹیم پر حملہ  کیا گیا تھا، حملےکی وجہ سے واٹر بورڈ عملے کے 5 افراد زخمی ہوئے اور واٹر بورڈ کی گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔

ترجمان کے مطابق منگھوپیر پختون آباد میں پانی کا مسئلہ تھا اور علاقے میں پانی چوروں کیخلاف کارروائی کی گئی، اس دوران چوروں نے واٹر بورڈ کی ٹیم پر حملہ کردیا تھا۔

مزید خبریں :