پاکستان

وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت

مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کا حصہ ہے، دبئی میں ملاقات پراعتماد میں نہیں لیاگیا: فضل الرحمان کا اعتراض— فوٹو:فائل
مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کا حصہ ہے، دبئی میں ملاقات پراعتماد میں نہیں لیاگیا: فضل الرحمان کا اعتراض— فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر مواصلات مولانا اسد محمود بھی شریک تھے۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے پرحکومتِ پاکستان کے ردعمل کو سراہا۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو مشکل فیصلوں میں شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا اتحادیوں کے تعاون سےممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنا اتحادیوں کےتعاون سےممکن ہوا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سویڈن کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات اورغیر رسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کا حصہ ہے، دبئی میں ملاقات پراعتماد میں نہیں لیاگیا، اتنا بڑا قدم اٹھانے پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی، یہ سوال میرے ذہن میں ہے۔

مزید خبریں :