Time 11 جولائی ، 2023
دنیا

یو اے ای میں شدید گرمی، پارہ 49 ڈگری ریکارڈ

شدید گرمی اور درجہ حرارت کے بڑھتے ہی شہری سر درد اور میگرین میں مبتلا ہورہے ہیں اور اسپتالوں میں ایسے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے: میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو
شدید گرمی اور درجہ حرارت کے بڑھتے ہی شہری سر درد اور میگرین میں مبتلا ہورہے ہیں اور اسپتالوں میں ایسے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے: میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات میں ان دنوں گرمی اپنی عروج پر ہے جہاں سورج آگ برسا رہا اور درجہ حرارت 49 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اتوار کے روز پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے کے انتہائی قریب تھا تاہم اتوار کے روز  ابو ظبی کے علاقے الظفرہ میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یو اے ای میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اتوار کے روز ریکارڈ کیا جانے والا درجہ حرارت اس سال اب تک ریکارڈ کیا جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید گرمی اور درجہ حرارت کے بڑھتے ہی شہری سر درد اور میگرین میں مبتلا ہورہے ہیں اور اسپتالوں میں ایسے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ گرمیوں میں سر درد اور میگرین کی مریضوں میں 10 سے 20 گنا اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ جسم میں پانی کی کمی، درجہ حرارت کا تبدیل ہونا اور کھانوں کا غیر متوازن ہونا ہے۔

اسی حوالے سے ہارورڈ یونیورسٹی  کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق درجہ حرارت میں ہر 9 فارن ہائٹ اضافے سے لوگوں میں 7.5 فیصد قلیل مدتی سردرد میں اضافہ ہوتا ہے۔

واضح رہے رواں سال جون کے آخری ہفتے اور جولائی کے شروع ہوتے ہی عالمی درجہ حرارت کے اوسط درجے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :