12 جولائی ، 2023
بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے منگل کو ایک غیر معمولی اقدام کیا اور اپنے انتخابی نشان کو تبدیل کرکے 'انسانی آنکھ' رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی لیڈر خالد مگسی، وزیر مملکت احسان ریکی، سینیٹر نصیب اللہ بازئی، سینیئر وزیر نور محمد دمڑ اور دیگر نے شرکت کی جب کہ اجلاس کے شرکا نے پارٹی امور اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی۔
بعد ازاں بلوچستان پارٹی کے ایک وفد نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام سے ملاقات کی اور نئے نشان کی الاٹمنٹ کی درخواست کی۔
اس سے قبل پارٹی کا انتخابی نشان 'گائے' ہوا کرتا تھا جسے اب انسانی آنکھ میں بدل دینے کی درخواست کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بی اے پی کا آغاز جولائی 2018 کے عام انتخابات سے قبل بلوچستان کے مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔