Time 13 جولائی ، 2023
کھیل

کوہلی اور دھونی میں زیادہ امیر کون ؟جائیداد کی مالیت کتنی ہے؟

بھارتی کرکٹر کوہلی کو ٹیم انڈیا کے معاہدے سے سالانہ 7 کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں: رپورٹ/ فائل فوٹو
بھارتی کرکٹر کوہلی کو ٹیم انڈیا کے معاہدے سے سالانہ 7 کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں: رپورٹ/ فائل فوٹو

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی کا شمار نہ صرف دنیائے کرکٹ کے لیجنڈز میں ہوتا ہے بلکہ دونوں شخصیات دنیا کی سب سے زیادہ آمدنی لینے والے ایتھیلیٹ میں بھی شمار کیے جاتے ہیں۔

 دونوں کھلاڑی ہی انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل ) کا حصہ ہیں اور دونوں کی ٹیمیں آئی پی ایل ٹرافی جیت چکی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دونوں کھلاڑیوں میں زیادہ امیر کون ہے؟۔

حال ہی میں جاری ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سابق کپتان ویرات کوہلی ایم ایس دھونی سے زیادہ امیر ہیں،  دھونی کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 10 ارب 40 کروڑ ہے جو کہ ویرات کوہلی سے 10 کروڑ کم ہیں کیوں کہ ویرات کوہلی کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 10ارب 50 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

ویرات کے اثاثے

بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی 1050کروڑ بھارتی روپے کمانے والے کرکٹر ہیں، ان کی کمائی کا ذریعہ بھارتی ٹیم کے معاہدے، مختلف برانڈز کے ساتھ معاہدے، برانڈز کی ملکیت اور سوشل میڈیا پوسٹس ہیں۔

بھارتی کرکٹر کو ٹیم انڈیا کے معاہدے سے سالانہ 7 کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں جب کہ 15 لاکھ روپے ٹیسٹ، 6 لاکھ ون ڈے اور 3 لاکھ روپے ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اس کے علاوہ 15 کروڑ بھارتی روپے سالانہ ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی لیگ سے ملتے ہیں، انہوں نےکئی پراجیکٹس میں سرمایہ کاری بھی کی ہوئی ہے، بھارتی کرکٹر اس وقت 18 مختلف برانڈز کے ایمبیسیڈر ہیں، وہ ایک برانڈ سے ساڑھے 7 کروڑ سے 10 کروڑ روپے تک وصول کرتے ہیں۔

ویرات کوہلی انسٹا گرام پر پوسٹ کے 8.9کروڑ اور ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے کے ڈھائی کروڑ روپے لیتے ہیں۔

وہ ریسٹورینٹ اور لگژری ایتھلیٹک وئیر کے بھی مالک ہیں، کوہلی ممبئی میں 34کروڑ جب کہ گروگرام میں 80 کروڑ روپے کے مالیت والے گھر کے مالک ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے استعمال میں گاڑیوں کی مالیت 31 کروڑ روپے ہے۔

ایم ایس دھونی کے اثاثے

دوسری جانب بھارتی جریدے کی رپورٹ  میں بتایا گیا کہ  ایم ایس دھونی  1040 کروڑ بھارتی روپے کمانے والی شخصیت ہیں۔

بھارتیم ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کو ان کی آئی پی ایل فرنچائز  چنئی سپر کنگز  سے 12 کروڑ ملتے ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

دھونی کی کمائی کا ذریعہ کمپنیز اور رئیل اسٹیٹ میں کی گئی سرمایہ کاری ، سوشل میڈیا پوسٹس مختلف برانڈز کے ساتھ معاہدے اور برانڈز کی ملکیت ہیں، ان اثاثوں کی مالیت ایک ہزار کروڑ ہے۔

مزید خبریں :