Time 14 جولائی ، 2023
پاکستان

پشاور میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملہ، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی

پشاور پولیس اسٹیشن پر فائرنگ سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، دہشتگرد حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے: ایس پی صدر ڈویژن— فوٹو: فائل
پشاور پولیس اسٹیشن پر فائرنگ سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، دہشتگرد حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے: ایس پی صدر ڈویژن— فوٹو: فائل

پشاور میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں سے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

پشاور پولیس کے مطابق متنی پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے جواب میں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) صدر ڈویژن ملک حبیب کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس اسٹیشن پر فائرنگ سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، دہشتگرد حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

ایس پی صدر ڈویژن کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے بعد فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے۔

مزید خبریں :