پاکستان
Time 14 جولائی ، 2023

پنجاب پولیس کی اسپیشل برانچ کے مزید 5 سراغ رساں کتے ریٹائر

سراغ رساں کتے 8 سال بعد ریٹائر کردیے جاتے ہیں، خوشی ہے کہ مستقبل میں بھی ان کا اچھا خیال رکھا جائے گا: ایڈیشنل آئی جی/ فائل فوٹو
سراغ رساں کتے 8 سال بعد ریٹائر کردیے جاتے ہیں، خوشی ہے کہ مستقبل میں بھی ان کا اچھا خیال رکھا جائے گا: ایڈیشنل آئی جی/ فائل فوٹو

پنجاب پولیس کی اسپیشل برانچ کے مزید پانچ سراغ رساں کتے ریٹائر ہوگئے  جنہیں خدمات کے اعتراف میں میڈلز  اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نواز گیا۔

اسپیشل برانچ سے سبکدوش ہونے والے پانچ سراغ رساں کتوں کو ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید، ایس ایس پی ندیم عباس اور جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم نے میڈلز پہنائے اور بہترین سروس پر سرٹیفکیٹس بھی دیے۔

ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ سراغ رساں کتے 8 سال بعد ریٹائر کردیے جاتے ہیں، خوشی ہے کہ مستقبل میں بھی ان کا اچھا خیال رکھا جائے گا۔

انچارج ڈاگ ٹریننگ سینٹر ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں بھی تین کتے ریٹائر ہوئے تھے، سراغ رساں کتوں کے لیے خصوصی کینل بنائے گئے ہیں جہاں گرمیوں میں 24 گھنٹے کولر چلتا ہے، ان سے صرف 4 گھنٹے کام لیا جاتا ہے ،باقی وقت یہ آرام کرتے ہیں، ان کی خوراک اور ٹریننگ کے لیے ماہرین موجود ہیں۔

اڈاپشن سرمنی میں کوالی فائی کرنے والی فیملیز ان کتوں کو لینے پہنچ گئیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کا خصوصی خیال رکھیں گے۔

علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ نے حاضر سروس سراغ رساں کتوں کے کینل اور ٹریننگ کا جائزہ لیا۔

مزید خبریں :