14 جولائی ، 2023
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جانب سے 10 سال قبل دائر کی گئی اپیل ان کے انتقال کے 5 ماہ بعد سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے 2013 میں اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل 10 سال بعد سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 20 جولائی کو پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف رواں برس 5 فروری کو طویل علالت کے بعد بیرون ملک انتقال کر گئے تھے۔