Geo News
Geo News

Time 15 جولائی ، 2023
صحت و سائنس

ٹماٹر کی بڑھتی قیمتیں: زیادہ ٹماٹر کھانے کے یہ 6 خطرناک نقصانات جانتے ہیں؟

پاکستان سمیت بھارت میں بھی ٹماٹروں کی قیمتوں میں یکدم بے حد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے__فوٹو: فائل
پاکستان سمیت بھارت میں بھی ٹماٹروں کی قیمتوں میں یکدم بے حد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے__فوٹو: فائل

گھر پر کوئی بھی سالن پکے، اس میں ٹماٹر نہ ڈالے جائیں تو سالن کا مزہ کِرکرا سا لگتا ہے، کیونکہ ٹماٹر سالن کو مخصوص ذائقہ فراہم کرتا ہے، پھر ٹماٹر کے متبادل کے طور پر دہی سالن میں شامل کیا جاتا ہے لیکن دہی کون سا سستا ہے۔

کچھ لوگ تو سلاد میں بھی ٹماٹر کھاتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جیسے ہر چیز کا ضرورت سے زیادہ استعمال نقصان دہ ہوتا ہے ویسے ہی زیادہ ٹماٹر کھانا بھی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

پاکستان سمیت بھارت میں بھی ٹماٹروں کی قیمتوں میں یکدم بے حد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کراچی میں  دو روز قبل 60 روپے کلو فروخت ہو نے والے ٹماٹرکی قیمت 160 روپے ہو گئی ہے۔

جب کہ لاہور میں ٹماٹر کی قیمت میں 40 روپے اضافے کے بعد ٹماٹر 120روپے کلو ہو گئے،لاہور میں دو روز قبل ٹماٹر 80 روپے کلو فروخت ہو رہے تھے۔

آئیے جانتے ہیں کہ اپنی غذا میں ٹماٹروں کا استعمال کس طرح آپ کی صحت کو نقصان پہنچاتا ہے۔

* تیزابیت کی شکایت

 ٹماٹروں میں تیزابیت پائی جاتی ہے، لہذا بہت زیادہ ٹماٹر کھانے کے بعد آپ کو  گیسٹرک ایسڈ کی وجہ سے سینے میں جلن یا ایسڈ ریفلکس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اگر آپ کو معدے میں جلن کی شکایت یا ہاضمہ ٹھیک نہ رہنے کی شکایت رہتی ہو تو ٹماٹروں کا استعمال بہت کم کریں۔

* گردوں کے مسائل

امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے مطابق جو لوگ گردے کی دائمی بیماری میں مبتلا ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اپنے پوٹاشیم کی مقدار کو محدود رکھیں ، ذہن میں رکھیں کہ ٹماٹر پوٹاشیم سے مالامال ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ، آکسلیٹ کی زیادہ مقدار جسم میں جاتی ہے تو  گردوں کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے،اگرچہ ٹماٹروں میں معمولی سا  آکسلیٹ پایا جاتا ہے لیکن بہت زیادہ ٹماٹر کھانے سے اس کی مقدار جسم میں بڑھ سکتی ہے۔

* آنتوں کو متاثر کرتے ہیں

ٹماٹر سے آنتیں متاثر ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں قبض، ڈائریا جیسی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ٹماٹروں کو اعتدال میں کھانا چاہیے ورنہ اس سے الرجی سمیت پیٹ درد کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

* جوڑوں کا درد

مختلف تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹماٹر کا زیادہ استعمال جوڑوں میں سوجن اور درد کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ وہ سولانائن نامی الکلائڈ سے بھرے ہوتے ہیں۔

سولانائن جسم کے ٹشوز میں کیلشیم کی تعمیر کرتا ہے، اور یہ بعد میں سوزش کا باعث بنتا ہے۔

* الرجیز اور انفیکشن

ٹماٹروں میں ہسٹامین نامی مرکب جلد پر خارش یا الرجی کا باعث بن سکتا ہے۔ 

لہذا، اگر آپ کو ٹماٹروں سے الرجی ہے، تو آپ کو منہ، زبان اور چہرے پر سوجن، چھینک اور گلے میں انفیکشن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بعض اوقات ایسے غیر معمولی کیس میں صرف پھلوں اور سبزیوں کو ہاتھ لگانے سے بھی جلد پر خارش ہوسکتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔