Time 15 جولائی ، 2023
پاکستان

آن لائن لون کمپنیوں سے متاثرہ مزید ایک اور شخص سامنے آگیا

کمپنی نمائندہ قرضہ واپس کرنے کے باوجود بلیک میل کرنے لگا ہے اور کمپنی نمائندہ 4 جولائی سے مزید 9 ہزار کا تقاضا کررہا ہے: متاثرہ شہری/ فائل فوٹو
کمپنی نمائندہ قرضہ واپس کرنے کے باوجود بلیک میل کرنے لگا ہے اور کمپنی نمائندہ 4 جولائی سے مزید 9 ہزار کا تقاضا کررہا ہے: متاثرہ شہری/ فائل فوٹو

آن لائن لون کمپنیوں سےمتاثرہ مزید ایک شخص سامنے آگیا۔

جیو نیوز کے مطابق متاثرہ شخص نے آن لائن لون کمپنی سے 3 ہزار قرضہ لیا تھا۔

شہری کا کہنا ہے کہ کمپنی نمائندہ قرضہ واپس کرنے کے باوجود بلیک میل کرنے لگا ہے اور کمپنی نمائندہ 4 جولائی سے مزید 9 ہزار کا تقاضا کررہا ہے۔

ملزمان کا دوران تفتیش انکشاف

اسی حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے آن لائن لون کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں اس سلسلے میں گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشافات کیے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان نے شہریوں کو بلیک میل کرنے کے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو کال کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا، آن لائن کمپنی میں مختلف سیکشن بنے ہوئے تھے، متاثرہ شہریوں کے دوستوں اور ان کے رشتے داروں کو کالز کرتے تھے جب کہ ان دفاتر میں ٹارچرکالز سے متعلق علیحدہ سیکشن بنے ہوئے تھے۔

مزید خبریں :