15 جولائی ، 2023
جنوبی کوریا میں تین روز سےجاری شدیدبارشوں نے تباہی مچادی، شدید بارشوں کےسبب سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف واقعات میں اموات کی تعداد 24 ہوگئی جبکہ 10 افراد لاپتہ ہوگئے۔
امدادی کاموں کیلئے فوج کی مدد طلب کرلی گئی ہے، ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
محکمہ موسمیات نے اتوار کو بھی شدید بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ جنوبی کوریا کی سینٹرل کاؤنٹی گوئیزن میں شدید بارشوں کےسبب گوئیزن ڈیم اوور فلو ہوگیا جہاں 6 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔