Time 16 جولائی ، 2023
کھیل

ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلہ، احمد آباد کیلئے جہاز کاکرایہ بھی بڑھ گیا

اگست ستمبر میں 3 ہزار روپے والی ٹکٹ اکتوبر میں 15 سے 22 ہزار روپے میں بک ہو رہی ہے: بھارتی میڈیا/فوٹوفائل
اگست ستمبر میں 3 ہزار روپے والی ٹکٹ اکتوبر میں 15 سے 22 ہزار روپے میں بک ہو رہی ہے: بھارتی میڈیا/فوٹوفائل 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں  پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ دیکھنے کیلئے احمد آباد جانے وال جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ہوٹلوں کے کرایوں کے بعد احمد آباد کے لیے جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، احمد آباد جانے والی فلائٹس کے کرائے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ 

 پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے : بھارتی میڈیا 

بھارتی میڈیا کے مطابق میچ سے ایک روز قبل کی ائیر ٹکٹس میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے،نئی دہلی، احمد آباد اور ممبئی احمد آباد کے سیکٹرز کی ٹکٹوں میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے،اس وقت دہلی اور ممبئی سے ون وے ڈائریکٹ ٹکٹ 15 سے 22 ہزار روپے میں بک ہو رہی ہے۔

ٹریول ایجنٹ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے،اگست ستمبر میں  یہی ٹکٹ 3  ہزار روپے تک میں دستیاب ہیں ۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل بھارتی میڈیا نے ہی  رپورٹ کیا تھا کہ  ہوٹل کے کرائے بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ  ہوٹل کے کمروں کی بکنگ بھی نایاب ہو گئی ہے ہوٹل کے کمرے کا کرایہ 50 ہزار تک چلا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈولڈ ہے۔

مزید خبریں :