دلچسپ و عجیب
02 جنوری ، 2013

میوزک باکس میں تازہ چقندروں سے بجائیں موسیقی کی دھنیں

 میوزک باکس میں تازہ چقندروں سے بجائیں موسیقی کی دھنیں

نیویارک…کہتے ہیں کہ چقندر انسانی صحت کیلئے ناصرف مفید ہیں بلکہ انہیں کھانے سے خون میں بھی اضافہ ہو تا ہے، لیکن اب انھیں کھانے کے ساتھ ساتھ ہاتھ سے چھو کر سریلی دھنیں بھی بکھیرنا ممکن ہو گیا ہے۔ امریکی آرٹسٹ نے ایک ایسا میوزیکل باکس متعارف کر وایا ہے جس میں رکھے چھ تازہ چقندروں کو جب کو ئی بھی ہاتھ سے چھوتا ہے تو جواب میں مختلف مو سیقی کی دھنیں بجتی ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس BeetBox نامی اس لکڑی سے بنے باکس میں ترتیب سے رکھے چقندروں کو سینسرز اور تاروں سے اس انداز سے منسلک کیا گیا ہے کہ جب انھیں باری باری چھوا جاتاہے تو مسحور کن مو سیقی کے سر چاروں اطراف پھیل جاتے ہیں۔

مزید خبریں :