17 جولائی ، 2023
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے قیام سے متعلق ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے 2 سابق ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کو جیل سے لایا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق ارکان کے پی اسمبلی ملک واجد اور ارباب وسیم جوڈیشل ریمانڈ پر پشاورجیل میں قید تھے۔
دونوں ملزمان کی 15 جولائی کو درخواست ضمانت خارج کردی گئی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔
متعلقہ ایم پی ایز ملک واجد اور ارباب وسیم 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد ہیں۔
سینٹرل جیل حکام کے مطابق ملزمان کو ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر 24 گھنٹوں کیلئے پیرول پررہا کیا گیا اور ملزمان وقت سے پہلے جیل واپس پہنچ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں آج بڑا جھٹکا لگا اور پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز بنالی ہے۔
نئی جماعت نے تحریک انصاف کے 57 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی توڑ لیے، سابق وزيراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی نئی جماعت میں شامل ہو گئے۔