19 جولائی ، 2023
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے آج ملاقات طے ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات آج دوپہر اسلام آباد میں ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری ،خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شریک ہوں گے۔
اس سے قبل منگل کی رات کو اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نگران حکومتوں، آئندہ الیکشن اور مردم شماری پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ کیلئے نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔