Time 19 جولائی ، 2023
پاکستان

پشاور بی آر ٹی کے اسٹیشنز اور بسوں میں ویڈیوز اور تصاویر بنانے پر پابندی عائد

پابندی کا فیصلہ خواتین مسافروں کی مسلسل شکایت کے تناظر میں کیا گیا: ٹرانس پشاور— فوٹو:فائل
 پابندی کا فیصلہ خواتین مسافروں کی مسلسل شکایت کے تناظر میں کیا گیا: ٹرانس پشاور— فوٹو:فائل

ٹرانس پشاور نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) کے اسٹیشنز اور بسوں میں ویڈیوز اور تصاویر بنانے پر پابندی عائد کردی۔

ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی اسٹیشنز اور بسوں میں ویڈیوز اور تصاویر بنانے پر پابندی کے فیصلے سے متعلق تمام اسٹیشنز انچارج کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ خواتین مسافروں کی مسلسل شکایت کے تناظر میں کیا گیا۔

فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 500 روپے جرمانہ کیا جائےگا۔ پابندی سے متعلق عوامی آگاہی پیغام تمام اسٹیشنز کی اسکرینوں پر نشر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :