Time 20 جولائی ، 2023
انٹرٹینمنٹ

فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزا سے متعلق مداحوں سے درخواست کردی

فیروز خان کی سوشل میڈیا پوسٹس پر اکثر ان کے مداح سابقہ اہلیہ علیزا سلطان پر تنقید کرتے ہیں__فوٹو: انسٹاگرام
فیروز خان کی سوشل میڈیا پوسٹس پر اکثر ان کے مداح سابقہ اہلیہ علیزا سلطان پر تنقید کرتے ہیں__فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے نامور اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزا کو تنقید کا نشانہ بنانے والے اپنے مداحوں کو نفرت پھیلانے سے منع کردیا۔

فیروز خان کی سوشل میڈیا پوسٹس پر اکثر ان کے مداح سابقہ اہلیہ علیزا سلطان پر تنقید کرتے ہیں۔

اداکار نے جمعرات کو ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور لکھا 'میں اپنے مداحوں سے درخواست کروں گا کہ علیزا کو اکیلا چھوڑ دیں جو کچھ بھی ہوا وہ ہم دونوں کے بیچ تھا اور اب ہمارے درمیان کچھ نہیں ہے'۔

انہوں خان نے کہا 'بہت اچھا ہوگا اگر میرے چاہنے والے علیزا کو سپورٹ کریں اور اس کے لیے زندگی آسان بنائیں'۔

انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں شکریہ کہا اور ساتھ ہی لکھا کہ لوگوں اب مزید نفرت نہیں پھیلائیں۔

خیال رہے کہ کراچی کی فیملی کورٹ شرقی نے اداکار فیروز خان کی موسم گرما کی چھٹیوں میں بچوں کی حوالگی کے کیس کی سماعت کی، عدالت نے بیٹے کی کسٹڈی 19 سے 24 جولائی تک فیروز خان دینے کا حکم جاری کیا۔

 اداکار فیروز خان نے بچوں کو عارضی طور پر ایک ماہ کیلئے ان کے حوالے کرنے کی درخواست کی تھی۔

اس کے علاوہ عدالت نے ہدایت کی کہ فیروز خان کو بیٹی دو دن کیلئے دوپہر 12 سے شام 6 تک دی جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ بچی چھوٹی ہے اس لیے فیروز خان کو دن رات کیلئے نہیں دی جاسکتی۔

فیروز خان کی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 اور بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔

2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، علیزا نے الزام عائد کیا کہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

بعدازاں دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر کیس فائل کیےگئے جن کی سماعت عدالت میں چل رہی ہے۔

مزید خبریں :