Time 20 جولائی ، 2023
پاکستان

وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

9 محرم 28 جولائی بروز جمعہ اور10 محرم 29 جولائی بروز ہفتے کو عام تعطیل ہوگی: نوٹیفکیشن جاری__فوٹو: فائل
9 محرم 28 جولائی بروز جمعہ اور10 محرم 29 جولائی بروز ہفتے کو عام تعطیل ہوگی: نوٹیفکیشن جاری__فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق 9 محرم 28 جولائی بروز جمعہ اور10 محرم 29 جولائی بروز ہفتے کو عام تعطیل ہوگی۔

کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

دوسری جانب شہرِ قائد میں 9 اور 10محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کی منظوری

علاوہ ازیں وفاقی وزارتِ داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارتِ داخلہ نے اس ضمن میں چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ بھیج دیا۔

مزید خبریں :