Time 22 جولائی ، 2023
دنیا

روس کا یوکرین پر کلسٹر بموں کے ذریعے صحافیوں کو نشانہ بنانے کا الزام

روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین نے زاپروژیا کے علاقے میں روسی صحافیوں کے گروپ کو حملے میں نشانہ بنایا، یوکرین کی شیلنگ سے ایک روسی صحافی ہلاک اور تین زخمی ہوئے— فوٹو: فائل
روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین نے زاپروژیا کے علاقے میں روسی صحافیوں کے گروپ کو حملے میں نشانہ بنایا، یوکرین کی شیلنگ سے ایک روسی صحافی ہلاک اور تین زخمی ہوئے— فوٹو: فائل

روس کا کہنا ہے کہ یوکرین نے کلسٹر بموں سے روسی صحافیوں کو نشانہ بنایا ہے جس سے ایک صحافی ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین نے زاپروژیا کے علاقے میں روسی صحافیوں کے گروپ کو حملے میں نشانہ بنایا، یوکرین کی شیلنگ سے ایک روسی صحافی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین نے روسی صحافیوں کو کلسٹر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

خیال رہے کہ  کچھ روز پہلے ہی امریکا نے یوکرین کو کلسٹر ہتھیار فراہم کیے ہیں۔

روس یوکرین جنگ

اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ روس کے  یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک ہونے والی لڑائی میں یوکرین میں 9ہزار سے زائد شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق روس نے 24 فروری 2022 کو یوکرین پر حملہ کیا جس کے بعد سے جاری اس جنگ کو 500 سے زیادہ روز  ہوچکے ہیں اور اس میں اب  تک 9 ہزار  سے زائد عام شہری مارے جاچکے ہیں جن میں 500 بچے بھی شامل ہیں۔

یوکرین میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق مشن نے یوکرین روس جنگ میں ہونے والے جانی نقصان کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :