Time 23 جولائی ، 2023
پاکستان

جعلی ویزے پر عراق جاکر پاکستان واپس آنیوالا مسافر کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار

گرفتار ملزم سمیع اللہ کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا: ترجمان ایف آئی اے__فوٹو: جیو نیوز
گرفتار ملزم سمیع اللہ کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا: ترجمان ایف آئی اے__فوٹو: جیو نیوز

جعلی ویزے پر عراق جاکر پاکستان واپس آنے والے مسافر کو کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عراق سے وطن واپس پہنچنے والے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سمیع اللہ کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم جولائی 2022 میں ایران گیا تھا، ملزم نے ایجنٹ کی مدد سے عراق کا ویزا حاصل کیا۔

گرفتار ملزم کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز


مزید خبریں :