Time 23 جولائی ، 2023
پاکستان

سندھ، بلوچستان میں بارشیں: حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع

اتوار کی دوپہر 12 بجے حب ڈیم میں سطح آب 8 انچ اوپر ہو چکی تھی، کئی سو کلومیٹر کے کیچمنٹ ایریا سے حب ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے: واپڈا ذرائع__فوٹو: فائل
اتوار کی دوپہر 12 بجے حب ڈیم میں سطح آب 8 انچ اوپر ہو چکی تھی، کئی سو کلومیٹر کے کیچمنٹ ایریا سے حب ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے: واپڈا ذرائع__فوٹو: فائل

سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں سے حب میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔

واپڈا حکام کے مطابق ہفتے کی شام حب ڈیم میں پانی کا لیول 329 اعشاریہ پانچ کے شمار پر تھا، ہفتے کی شام تک سندھ کے ضلع دادو، میہڑ سمیت سندھ اور بلوچستان میں واقع کیرتھر پہاڑی سلسلے میں غیر معمولی بارش ہوئی جس سے گزشتہ رات کو ہی پانی کے ریلے حب ڈیم پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔

 واپڈا ذرائع کے مطابق اتوار کی دوپہر 12 بجے حب ڈیم میں سطح آب 8 انچ اوپر ہو چکی تھی، کئی سو کلومیٹر کے کیچمنٹ ایریا سے حب ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سے جڑے بلوچستان کے علاقے حب میں واقع حب ڈیم سے کراچی کے مختلف علاقوں کو پینے اور دیگر استعمال کے لیے جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کو آبپاشی کے لیے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ 

گزشتہ سال غیر معمولی بارشوں کی وجہ سے حب ڈیم مکمل بھر گیا تھا۔

مزید خبریں :