پاکستان
Time 24 جولائی ، 2023

کارونجھر پہاڑوں کی نیلامی منسوخ کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

کارونجھر سے گرینائٹ نکالنے کیلئے نیلامی 31 جولائی کو کراچی میں ہونی تھی— فوٹو:فائل
کارونجھر سے گرینائٹ نکالنے کیلئے نیلامی 31 جولائی کو کراچی میں ہونی تھی— فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے تھرپارکر کے قیمتی گرینائٹ کے پتھروں پر مشتمل کارونجھر کے پہاڑوں کی نیلامی منسوخ کردی۔

ڈائریکٹر جنرل معدنی ترقیات نے نیلامی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

کارونجھر سے گرینائٹ نکالنے کیلئے نیلامی 31 جولائی کو کراچی میں ہونی تھی، اس پر وزیراعلیٰ سندھ کے دو معاونین خصوصی اور تھرپارکر کی ضلعی انتظامیہ نےاعتراض کیا تھا۔

خیال رہے کہ صحرائے تھر میں گرینائٹ کے قیمتی پتھروں پر مشتمل کارونجھر کا پہاڑی سلسلہ 28 کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے، یہ طلسماتی پہاڑ جین مذہب کے قدیم مندروں کے علاوہ پہاڑوں سے بہتے آبشاروں اور خوبصورت موروں کا مسکن بھی سمجھے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :