Time 25 جولائی ، 2023
دنیا

چین میں جم کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 11 افراد ہلاک

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

شمال مشرقی چین میں جم کی چھت گرنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین  کے صوبے (Heilongjiang) میں جم کی چھت گرنے کا واقعہ اتوار کو پیش آیا۔

حادثے کے وقت عمارت کے اندر 19 افراد موجود تھے جن میں سے 4 افراد ملبے سے نکل آنے میں کامیاب رہے جبکہ ملبے تلے دبے دیگر 15 افراد میں سے 11 افراد ہلاک ہوئے، 4 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق ریسکیو کیے جانے والے 4 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، ریسکیو آپریشن میں 160 فائر فائٹرز اور 39 فائر ٹرک نے حصہ لیا۔

رپورٹس میں بتا یا گیا ہے کہ ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والے افراد میں اکثر نوجوان طلبہ ہیں۔حادثے کے بعد جم کے مالکان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

مزید خبریں :