25 جولائی ، 2023
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے رواں سال ستمبر میں چین میں ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز کیلئے 25 مختلف کھیلوں کے اسکواڈز کی فائنل فہرست تیار کرلی ہے، ان تمام پلیئرز کے ایکریڈیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔
19 ویں ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین کے شہر ہینگزو میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان ان کھیلوں میں آرچری، ایتھلیٹکس، برج، بیڈمنٹن، باکسنگ، کرکٹ، کلائمبنگ، ای اسپورٹس، فینسنگ، گالف، ہاکی، کبڈی، کراٹے، روئنگ، سیلنگ، شوٹنگ، اسکواش ، سوئمنگ، ٹینس، تائیکوانڈو، ٹیبل ٹینس، والی بال، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ اور وشو کے مقابلوں میں شرکت کرے گا۔
تاہم جوڈو، بیس بال، ایکیوسٹرئین، فٹبال اور جمانسٹک میں پاکستانی ایتھلیٹس حصہ نہیں لیں گے، بیس بال اور جمانسٹک فنڈز کی کمی کی وجہ سے ایشین گیمز سے باہر ہوئے جبکہ گھڑ سواری، فٹبال اور جوڈو نے بروقت انٹریز کنفرم نہیں کی تھیں۔
جیو نیوز کو موصول کھلاڑیوں کی فہرست میں ریسلنگ سے انعام بٹ، ویٹ لفٹنگ سے نوح بٹ، ایتھلیٹکس سے معید بلوچ اور اسکواش سے حال ہی میں جونیئر چیمپئن شپ جیتنے والے حمزہ خان کا نام شامل نہیں۔
انعام بٹ نے جیو نیوز کو تصدیق کی کہ وہ ورلڈ بیچ گیمز کی تیاریوں کی وجہ سے ایشین گیمز کے ٹرائلز میں شریک نہیں ہوئے تھے کیونکہ دونوں مقابلوں کیلئے ان کو اپنا ویٹ بدلنا پڑتا جو کم وقت میں ممکن نہیں تھا۔
نوح بٹ کے معاملات پہلے ہی منظر عام پر آچکے ہیں کہ انہیں ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے ایونٹ سے اس لیے باہر کردیا تھا کیونکہ ان کو لگتا تھا کہ نوح بٹ فیڈریشن کی سیاست کا حصہ بن رہے ہیں۔
اسکواش فیڈریشن نے ٹیم کا اعلان ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ سے قبل ہی کردیا تھا، شاید اس وقت اسکواش فیڈریشن کو اندازہ نہیں تھا کہ حمزہ آگے جاکر عالمی چیمپئن بنے گا۔
معید بلوچ کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ ایتھلیٹکس فیڈریشن کو پی او اے نے معطل کیا ہوا ہے، اس لیے اولمپک ایسوسی ایشن ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹس کیلئے ان کے متعلقہ ڈپارٹمنٹس سے نام لیتی ہے۔ معید کا نام ان کے ڈپارٹمنٹ ائیرفورس نے نہیں بھیجا تھا۔
جیو نیوز کو موصول پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایتھلیٹکس کی فہرست کے مطابق آرچری کیلئے ادریس مجید، محمد ندیم، اسرار الحق، نگہت حمید اور محمد سیف اللہ ستی کے نام بھیجے گئے ہیں۔
ایھتلیٹکس میں وقاص اکبر، ربیلہ فاروق، تامیم خان، فرحان الیاس، جعفر اشرف، محمد افضل، عابد رزاق، شہروز خان، سہیل عامر، صاحب اسرا، شجر عباس، سد الرحمن خان، محمد یاسر سلطان، غزالہ رمضان، گوہر شہباز، ارشد ندیم، محمد اختر، فرحت بانو اور عروج کرن کے نام شامل ہیں۔
برج کیلئے محمد ضیا حئی، انور ممتاز قزلباش، شہاب سرکی، یوسف جان، روبینہ آغا، سمیرا جمی فینسی، عذرا راجا، فاروق احمد علوی، ارسلان منصور، فرخ لیاقت، غالب علی بندیشا اور مسعود مظہر کو منتخب کیا گیا ہے۔
بیڈمنٹن کیلئے مراد علی، عرفان سعید بھٹی، غزالہ صدیقی اور ماہور شہزاد جبکہ باکسنگ کیلئے ذوہیب رشید، ثنا اللہ، محمد قاسم، ابراہم اور فاطمہ زہرہ کا نام فائنل کیا گیا ہے۔
کلائمبنگ میں ظہر احمد، میر ابوذر فیاض، جنت امانی، فضل ودود اور اقرا جیلانی کے نام دیے گئے ہیں۔
ای اسپورٹس میں عبداللہ شیر آفریدی، محمد مہد، شہباز احمد، عزیر احمد، فلک شیر میمن، حمزہ خالد، راجہ منیب زمان، شایان اسد، محمدصالح ناریجو، عزیر علی، دانیال بیگ اور محمد حسن چوہدری کے نام بھیجے گئے ہیں۔
فینسنگ میں ظہیر مشتاق، زائمہ خالد، مجدد اعوان، سعدیہ ناصر، علی سعید الدین اور محمد نعیم صادق کے نام شامل ہیں۔
گالف کیلئے سید یشال شاہ، رمشا اعجاز، سلمان جہانگیر، قاسم خان، عمر خالد حسین، پارکھا اعجاز اور حمنہ امجد کے نام بھیجے گئے۔
ہاکی کیلئے ذکریا حیات، اسامہ بشیر، حمد مرتضی یعقوب، صفیان خان، محمد عماد، ارشد لیاقت، اہتشام اسلم، محمد شاہ زیب خان، عمر بھٹہ، رومان، محمد عبداللہ، اکمل حسین، عقیل احمد، رانا وحید، عبداللہ اشتیاق، افراز، عبدالحنان شاہد اور عبدالرحمان کے نام شامل ہیں۔
کبڈی کے کھلاڑیوں میں سجاد شوکت، وقار علی، محمد عمران، محمد رمضان، عادل حسین، اخلاق احمد، تحسین اللہ، عمیر خان، عثمان احمد، مدثر علی، محمد صفیان اور آفاق خان ہیں۔
کراٹے کیلئے سعدی عباس، صابرہ گل، محمد اویس، فخرالنسا اور ہمایوں جبکہ روئنگ کیلئے محمد عادل، مذمل شہزاد، ذاہد اقبال خان، اسد اقبال، بابر خان، امجد بیگ اور شوٹنگ کے مقابلوں کیلئے مہک فاطمہ، کشمالہ طلعت ، ذیشان فرید، عثمان چند، فرخ ندیم، جی ایم بشیر، گلفام جوزف، امام ہارون، عاقب لطیف، غفران عادل اور عثمان صادق کے نام دیے گئے۔
اسکواش میں فرحان زمان، سعدیہ گل، مہوش علی، زینب حمید خان، ناصر اقبال، نور زمان، آمنہ فیاض اور عاصم خان جبکہ سوئمنگ میں مشال حیات ایوب، اظہر عباس، محمد حمزہ انور، امان صدیقی، احمد درانی، جہاں آرا نبی اور آمینہ امیر قادری کے نام شامل ہیں۔
تائیکوانڈو میں عقدس اللہ قدیر، مظہر عباس، ارباز خان، ہارون خان، نقش ہمدانی، نائلہ، فاطمہ زہرہ اور حمزہ عمر سعید جبکہ ٹینس کیلئے اشنا سہیل، اعصام الحق، سارہ ابراہیم خان اور عقیل خان کا نام دیا گیا۔
ٹیبل ٹینس پر پرنیا خان، محمد شاہ خان، حائقہ حسن، حور فواد اور فیضان ظہور جبکہ والی بال عبدالظہیر، حامد یزمان، فاروق حیدر، مراد خان، مراد جہاں، محمد حماد، مصور خان، ناصر علی، عثمان فریاد علی، مبشر رضا، کاشف نوید اور آفاق خان کے نام شامل ہیں۔
ویٹ لفٹنگ کیلئے فرقان انور، عبداللہ بٹ اور عثمان امجد راٹھور، ریسلنگ کیلئے زمان انور، عنایت اللہ اور حیدر علی بٹ جبکہ وشو کیلئے مائرہ کرامت، ثمرین الطاف، عبدالرحمن اور عبدالخالق کے نام شامل ہیں۔
کرکٹ (مینز) ٹیم کیلئے عامر جمال، آصف علی، ارشد اقبال، عرفات منہاس، عثمان قادر، حیدر علی، خوشدل شاہ، مرزا طاہر بیگ، محمد حسنین، محمد اخلاق، قاسم اکرم، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر، صفیان مقیم اور شاہنواز داہانی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔
کرکٹ (ویمنز) کیلئے سیدہ عروب شاہ، ام ہانی، انوشہ ناصر، سدرا امین، شوال ذوالفقار، عمیمہ سہیل ، صدف شمس، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، منیبہ علی، ڈیانا بیگ، نجیہہ علوی، فاطمہ ثنا اور عالیہ ریاض کا نام بھیجا گیا ہے۔