26 جولائی ، 2023
کولمبو میں کھیلے جارہے پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کو کنکشن قانون کے تحت فائنل الیون میں شامل کر لیا گیا۔
پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے میچ ریفری سے سرفراز کی جگہ محمد رضوان کو کھلانے کی درخواست کی تھی، میچ ریفری ڈیوڈ بون نے ٹیم مینجمنٹ کی درخواست منظور کرلی۔
کولمبو میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے بقیہ میچ میں محمد رضوان ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اس کے علاوہ پی سی بی کا میڈیکل پینل سرفراز احمد کی انجری کا جائزہ لے رہا ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں سرفرازاحمد ریٹائر ہرٹ ہوگئے، اسیتھا فرنینڈو کی گیند سرفراز احمد کے ہیلمٹ پر لگی تھی، انہوں نے 22 گیندوں پر14 رن بنائے، جس کے بعد ان کی جگہ کریز پر اگلے بلے باز سلمان علی آغا آگئے تھے۔