26 جولائی ، 2023
چونیاں میں پنجاب ہائی وے پیٹرول پولیس کی لیڈی کانسٹیبل سمیرا صدیق نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اپنے والد کا چالان کردیا اور موقع پر جرمانہ بھی وصول کیا۔
چونیاں پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل سمیرا صدیق نے ناکے پر چیکنگ کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے پر اپنے والد کا چالان کیا۔
لیڈی کانسٹیبل کا کہنا تھا کہ اگر میرے گھر والے بھی قانون پرعمل درآمد نہیں کریں گے توان کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی پیٹرولنگ پولیس اطہر وحید نے خاتون کانسٹیبل کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔