Geo News
Geo News

Time 27 جولائی ، 2023
پاکستان

عسکری سپہ سالار سے تمام سیاستدانوں کو سیکھنے کی ضرورت ہے: فردوس عاشق

ہماری پارٹی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام لائے گی: پارٹی ترجمان کی لاہور میں پریس کانفرنس/ فائل فوٹو
ہماری پارٹی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام لائے گی: پارٹی ترجمان کی لاہور میں پریس کانفرنس/ فائل فوٹو

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عسکری سپہ سالار نے اقتصادی سپہ سالار کا کردار ادا کیا ہے جس سے تمام سیاستدانوں کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا، ہماری پارٹی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام لائے گی۔ 

انہں نے کہا کہ ایک شخص اپنی ذات کو آگے رکھتے ہوئے ملکی اداروں اور سلامتی پر حملہ آور ہوا جس کا انجام سب کے سامنے ہے۔ 

فردوس عاشق کا کا کہنا تھا کہ 14 اگست سے پارٹی کا باقاعدہ آغاز کر رہے ہیں، قیام پاکستان اور استحکام پاکستان پارٹی کی سالگرہ اکٹھے منائیں گے۔