Time 27 جولائی ، 2023
انٹرٹینمنٹ

ماضی میں محبت ہوئی تھی، ابھی شادی کیلئے کم عمر ہوں: اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ماڈلنگ کرنے لگے تھے، انہوں نے کئی میگزینز کے لیے فوٹو شوٹ بھی کروایا/ فائل فوٹو
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ماڈلنگ کرنے لگے تھے، انہوں نے کئی میگزینز کے لیے فوٹو شوٹ بھی کروایا/ فائل فوٹو

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار نے انکشاف کیا کہ انہیں ماضی میں محبت ہوئی تھی لیکن فی الحال شادی نہیں کی اور  ان کی ابھی شادی کی عمر نہیں ہے۔

یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کچھ ماہ قبل اپنے مخصوص اسٹائل، فیشن اور پہناوے کے باعث سوشل میڈیا پر ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن گئے تھے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جس میں اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی دلچسپ گفتگو سے ناصرف میزبان بلکہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی خوب محظوظ کیا۔

دوران شو انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر بننے سے قبل وہ امریکا اور کئی ممالک میں رہ چکے ہیں اور ان کا اس شعبے میں آنا ایک اتفاق تھا۔

ہاظم بنگوار نے مزید بتایا کہ پاکستان آنے سے قبل وہ بیرون ملک مقیم تھے جہاں انہوں نے تعلیم حاصل کی، وہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ماڈلنگ کرنے لگے تھے، انہوں نے کئی میگزینز کے لیے فوٹو شوٹ بھی کروایا۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ہاظم نے اعتراف کیا کہ انہیں ماضی میں محبت ہوچکی ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ محبت کس سے ہوئی تھی۔

ہاظم بنگوار سے جب سر پر سہرا سجانے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ نہ ہی مجھے اور نہ ہی گھر والوں کو کوئی جلدی ہے، شادی کے لیے ابھی میں کم عمر ہوں، شادی ہوجائے گی۔

اداکاری کی پیشکش:

دوران انٹرویو ہاظم بنگوار نے انکشاف کیا کہ انہیں اداکاری کی پیشکش ہوچکی ہے لیکن انہیں اس شعبے میں دلچسپی نہیں ہے۔

شو میں جب ان سے اداکاروں سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے معروف اداکاروں کو پہچاننے سے بھی انکار کردیا جس میں مایا علی اور وہاج علی شامل تھے۔

واضح رہے کہ ہاظم بنگوار فیشن ڈیزائنگ میں بیچلرز کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں ، ہاظم نے ماضی میں ناصرف ماڈلنگ کی بلکہ انہوں نےگلوکاری، شاعری اور افسانہ نگاری بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کی والدہ کا تعلق عراق سے ہے، ان کے والد اکبر علی بنگوار سابق پولیس افسر ہیں جو ڈی آئی جی کے عہدے پر فائض تھے۔

مزید خبریں :