Time 27 جولائی ، 2023
پاکستان

سیما تک قونصلر رسائی نہیں ملی، قومیت کی تصدیق نہیں کرسکے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان آنے والی خاتون انجو قانونی ویزے پر آئی ہیں،بھارتی ہائی کمیشن نے ابھی تک انجو کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا: ترجمان__فوٹو: فائل
پاکستان آنے والی خاتون انجو قانونی ویزے پر آئی ہیں،بھارتی ہائی کمیشن نے ابھی تک انجو کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا: ترجمان__فوٹو: فائل

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بھارت جانے والی خاتون سیماحیدر پر پاکستان کو ابھی تک قونصلر رسائی نہیں دی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ابھی تک سیما کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی  تاحال ہم سیما کی قومیت کی تصدیق نہیں کرسکے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان آنے والی خاتون انجو قانونی ویزے پر آئی ہیں،بھارتی ہائی کمیشن نے ابھی تک انجو کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا۔

روس یوکرین تنازع پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ تنازع کسی کی خدمت نہیں کر رہا ، یوکرین روس تنازع دونوں ممالک کے عوام کی مشکلات بڑھارہا ہے جب کہ اس تنازع پر پاکستان کی پوزیشن نیوٹرل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکاکے درمیان کثیر الجہتی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا ہے، وزیرخارجہ نے امریکی سیکرٹری خارجہ کوپاکستان کے جمہوری عمل پر عزم سے آگاہ کیا، افغان وزارت خارجہ کا بیان ان کے مؤقف کا اظہار ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں وہ اس حوالے سے ہمارے مؤقف سے مماثلت رکھتا ہو،ہم پاکستانیوں کے قتل عام میں ملوث افراد سے مذاکرات نہیں کریں گے، یہ مؤقف مذاکرات کی بات کرنے والوں کو پہنچا دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :