Time 27 جولائی ، 2023
کھیل

ناروے کی خاتون کوہ پیما نے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

کرسٹین ہریلا نے تین ماہ، 17 گھنٹے اور 45 منٹ کے عرصہ میں 14 چوٹیاں سر کیں/ فوٹو جیو نیوز
کرسٹین ہریلا نے تین ماہ، 17 گھنٹے اور 45 منٹ کے عرصہ میں 14 چوٹیاں سر کیں/ فوٹو جیو نیوز

ناروے کی خاتون کوہ پیما کرسٹین ہریلا نے مختصر ترین وقت میں تمام 14 "ایٹ تھاؤزنڈرز" سرکر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

کرسٹین ہریلا نے تین ماہ، 17 گھنٹے اور  45 منٹ کے عرصے میں 14 چوٹیاں سر کیں اور یوں انہوں نے اپنا ہی گزشتہ سال بنایا ہوا ریکارڈ توڑا۔

کرسٹین ہریلا نے اس سے قبل 6 ماہ میں یہ ریکارڈ بنایا تھا، موجودہ ریکارڈ کی مہم کرسٹین ہریلا نے رواں سال 26 اپریل کو شروع کی تھی اور  اپریل میں شیشاپنگما سر کرنے کے بعد 3 مئی کو چو اویو، 14 مئی کو مکالو چوٹی، 18 مئی کو کنچنجونگا، 23 مئی کو ایوریسٹ اور لوٹسے سر کیں۔

اسی کے ساتھ کرسٹین ہریلا نے 19 مئی کو داولا گیری، 5 جون کو اناپورنا، 10 جون کو مناسلو کو سر کیا جبکہ 26 جون کو نانگا پربت، 15 اور 18 جولائی کو کرسٹین ہریلا نے گیشربرم کی چوٹیاں سر کیں۔

کرسٹین ہریلا نے 23 جون کو براڈ پیک اور آج کے ٹو سر کرکے نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

مزید خبریں :