28 جولائی ، 2023
عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی نے کہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلاپہنچ گئے۔
پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کے مطابق کربلا میں پاکستانی زائرین کیلئے خصوصی کیمپ آفس قائم کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کیمپ آفس میں ڈاکٹرز اور ادویات موجود ہیں، سبیل بھی لگائی گئی ہے۔
سفیرپاکستان کا کہنا تھاکہ پاسپورٹ اور دستاویزات کی تصدیق بھی کیمپ آفس سے کی جاسکتی ہے، کیمپ آفس 7 سے 11 محرم تک کیلئے لگایا گیا ہے۔
احمد امجد علی نے کہا ہے کہ کربلا کیمپ آفس کا مقصد پاکستانی زائرین کو سہولیات مہیا کرنا ہے، کربلا کیمپ آفس وزارت خارجہ کی خصوصی ہدایت پر لگایا گیا ہے۔