پاکستان
Time 29 جولائی ، 2023

کراچی میں سڑک پر گڑھے نے دو زندگیاں نگل لیں، ماں بیٹی جاں بحق

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں ٹریفک حادثے میں 30 سالہ ماں اپنی 5 سالہ بیٹی سمیت جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ صبح ساڑھے چار بجے پیش آیا، فیضان اپنی 30 سالہ بیوی نگینہ اور پانچ سالہ بیٹی ارمش کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ اچانک کتا پیچھے لگ گیا۔

بدحواسی میں موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سڑک پر موجود گڑھے میں گئی اور تینوں نیچے گر پڑے۔ بدقسمتی یہ رہی کہ عقب سے تیز رفتار کچرے کا ٹرک آرہا تھا جو انہیں کچلتا ہوا گزر گیا۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیااور اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عاقب کے خلاف مقدمہ اہل خانہ کی جانب سے تدفین کے بعد درج کرایا جائے گا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں کتوں کی بہتات کی وجہ سے رات کے وقت باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ماں بیٹی کی ناگہانی موت پر پورا خاندان غم سے نڈھال ہے۔

مزید خبریں :